1 دسمبر 2019 - 05:26
سید عباس عراقچی بیجنگ پہنچ گئے

سید عباس عراقچی چینی حکام سے ملاقات کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چینی حکام سے ملاقات کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ سید عباس عراقچی اس دورے میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اورعالمی مسائل کے بارے میں چینی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

سید عباس عراقچی اس دورے میں چینی حکام کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔



/129